جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

نیب کے ذریعے سیاسی انجینئرنگ کی گئی، سینیٹر پرویز رشید نے اِن ہائوس تبدیلی بارے انتہائی اہم بات کر دی

datetime 26  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز سب سے زیادہ سیاسی انجینئرنگ کا لفظ استعمال کر رہے ہیں، نیب کے ذریعے سیاسی انجینئرنگ کی گئی۔عام انتخابات کو 2 سال مکمل ہونے پرایک انٹرویومیں سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر احتجاج کی کال دینا ہوتی تو 25 جولائی 2018ء کو ہی دے دیتے۔انہوں نے کہا کہ جماعتوں نے سیکھ لیا ہے کہ احتجاج کے باعث جمہوریت بھی لپیٹ دی جاتی ہے، عوام انتخابات کو شفاف نہیں سمجھتے اسی لیے سلیکٹڈ حکومت کہا جاتا ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ جو تجربہ کیا گیا وہ منہ کے بل زمین پر گر چکا ہے، اب 2018ء کے تجربے کو دہرانا مشکل ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ اِن ہائوس تبدیلی کے لیے اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، سیاسی جماعتیں بار بار نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہی ہیں۔نون لیگی رہنما نے کہا کہ ملک کو جس دلدل میں پھنسایا گیا، اس کا واحد حل انتخابات ہی ہیں، کہنے کو پارلیمانی لیکن عملاً صدارتی نظام نافذ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں دہری شہریت اور مفادات کے ٹکرائو والے لوگ موجود ہیں، سیاسی جماعتوں کو عوام کے جذبات کی ترجمانی کرنا پڑے گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اے پی سی میں سڑکوں پر آنے کا فیصلہ باہمی مشاورت سے کریں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…