اربوں کا الزام لگاتے وقت صفروں کا ضرور خیال رکھا جائے انہیں سمجھ ہی نہیں پانچ ارب میں کتنے صفر آتے ہیں‘ چوہدری شجاعت پھٹ پڑے

26  جولائی  2020

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ و سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کرایا ،اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا ضرور خیال رکھا جائے ،جو کیس عدالت میں ہو اس پر تبصرہ نہیں کرتا۔

فیملی ممبر چوہدری مونس الٰہی نے نیب کے لگائے گئے الزامات کی وضاحت کر دی ہے۔ اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں سینئر صحافیوں سے کہوں گا کہ آپ اربوں کے صفر مجھے بتا دیں تاکہ میں اس پر وضاحت کر سکوں،کئی مرتبہ کہہ چکا ہوں کہ ہم نے کسی ادارے سے کبھی کوئی قرضہ معاف نہیں کروایا،بغیر ثبوت اس طرح کے الزامات چھپوائے جاتے ہیں جس کا مقصد سیاستدانوں پر بہتان تراشی کر کے ان کوبدنام کرنا ہے۔الزام لگانے والے اس بات کو ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم سب جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتے ہیں چاہے کسی کا قصور ہو یا نہیں۔میری خواہش ہے کہ وہ اربوں روپے کا الزام لگاتے وقت صفروں کا خیال ضرور رکھیں،انہیں اس بات کی سمجھ ہی نہیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں،وہ کم از کم اپنے سکول کے بچوں سے ہی پوچھ لیں کہ 5 ارب میں کتنے صفر آتے ہیں۔ا نہوں نے کہا کہ ہم پر لگائے گئے الزامات آج سے 20 سال پہلے معرض وجود میں آئے تھے،یہ الزامات کئی مرتبہ ختم بھی ہو چکے ہیں،یہ دوبارہ ہڈیاں جوڑ کر پرانے بت کی بجائے نیا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…