پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مسلم لیگ (ن )عثمان بزدار سے کیوںپریشان ہو گئی ؟وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا شہباز شریف سے موازنہ کرنے والے اب حیران کیوں ہیں؟عثمان بزدار نے ایساکونسا کام کر دیا جس نے انہیں باقی وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہترین چوائس بنا دیا ؟

datetime 24  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )دوسری طرف پنجاب میں نون لیگ نے پنجاب بچائو تحریک کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے اندر جو عثمان بزدار کے مخالفین ہیں وہ ذرا غور کریں کہ نون لیگ اس کے خلاف اٹھ کھڑی ہے اس سے بڑ ھ کر عثمان بزدار کی کامیابی اور کیا ہو گی۔روزنامہ جنگ میں شائع سینئر کالم نگار منصور آفاق اپنے کالم ’’مائنس ون اور پنجاب بچاؤ تحریک‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ۔۔ وزیراعلیٰ کی

کارکردگی جانچنے والے اب بتائیں کہ نون لیگ کیوں عثمان بزدار سے پریشان ہو گئی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کاشہباز شریف سے موازنہ کرنے والے اب حیران کیوں ہیں۔ تعجب کی بات یہ ہے کہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کچھ کام ایسے کئے ہیں جن سے ان کی لگن، محنت، نیت، قابلیت اور دور اندیشی صاف نظر آتی ہے۔ اب تو یہ ثابت ہو گیا ہے ملک کے تمام صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کے مقابلے میں بہترین چوائس ہیں۔پنجاب میں تو خیر بے تحاشا کام ہو رہے ہیں مگرعثمان بزدار وہ پہلے وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جن کی جانب سے بین الصوبائی ہم آہنگی کیلئے بلوچستان میں 100بستروں کا ہسپتال اور زائرین کیلئے تافتان میں کمیونٹی سینٹر کے قیام کےلئے فنڈ دیےگئے۔ جنوبی پنجاب میں بڑے کام کئےڈی جی خان میں ایسی لوکیشن پر دل کا اسپتال بنایا تاکہ پنجاب کے ساتھ بلوچستان کے عوام بھی اُس سے مستفید ہو سکیں۔ سوال پیدا ہوتا ہے کہ نون والے پنجاب بچائو تحریک سےکسے بچانا چاہتے ہیں۔ لاہورمیں پچھلےدس سالوں میں جب بھی بارش ہوئی۔ پچھلےوزیراعلیٰ شہباز شریف نےلانگ بوٹ پہن لئے اور گھر سے باہر آگئے۔ لاہور کی سڑکوں پر بنے تالابوں میں اترے، تصویریں بنوائی اور واپس جاتی امرا تشریف لے گئے۔ لوگ اس بات کو پسند کرتے تھےکہ ہمارا وزیراعلیٰ ہمارے ساتھ پانی میں کھڑا ہے مگر عثمان بزدارنے ہمیشہ کےلئےلانگ بوٹ کا رواج ہی ختم کردیا۔ لاہور کے نشیبی علاقوں کیلئے

پاکستان کا پہلا انڈر گرائونڈ واٹر اسٹوریج ٹینک بنوایا۔ اب لاہور کی کسی سڑک پر پانی کھڑا نہیں ہوتا اور پانی کی ری سائکلنگ بھی ممکن ہوگئی۔ ٹینک میں جمع ہونے والا پانی صاف ہو کر اب شہر کے باغات کی آبیاری کرنے لگا ہے۔ عثمان بزدار نے گیارہ ہزار اسکولوں کو شمسی توانائی پر منتقل کرا دیا۔ 8نئی یونیورسٹیوں پر کام جاری ہے، عثمان بزدار ہر ضلع میں کم از کم ایک یونیورسٹی کے خواب دیکھ رہا ہے۔43

نئے کالج بن رہے ہیں۔ ڈی جی خان کی پہلی ٹیکنیکل یونیورسٹی فعال کی ہو چکی ہے۔ لاہور سے تھوڑے ہی فاصلے پر ایک نیا شہر آباد کیا جارہا ہے۔ جو ہر حوالے سے بین الاقوامی معیار کا شہر ہوگا۔عثمان بزدار کو بھی چاہئے کہ وہ بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کےلئے ایک ٹائم مخصوص کریں۔ ہفتے میں ایک گھنٹہ ہی سہی جس میں پارٹی کے مسائل پر توجہ دی جائے۔ مائنس ون کے خواب دیکھنے والوں کی آنکھیں پتھرا جائیں گی مگر ایک سیاسی پارٹی کی حکومت کے لئے ضروری ہوتا ہے کہ اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو طاقتور بنائے کیونکہ عوام کی اپروج ان تک ہے۔ پارٹی ضلعی صدر اور سیکرٹری کی اہمیت ہونی چاہئے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…