بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

(ن) لیگ نے کبھی وفاداری نہیں کی،قائدین کو مشورہ دوں گا بھروسہ نہ کریں‘ اعتزاز احسن کھل کر بول پڑے

datetime 22  جولائی  2020 |

لاہور( این این آئی )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہیں ہے اور نہ ہی کبھی انہوں نے وفاداری کی، آصف علی زرداری کی زبان شریف برادران کے دور اقتدار میں کٹوائی گئی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا پیپلزپارٹی کے ساتھ چلنے پر اعتبار نہیں کرسکتا، اپنی جماعت کے قائدین کو مشورہ دوں گا کہ وہ مسلم لیگ (ن) پر بھروسہ نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ میاں شریف 7بھائی تھے باقی 6 بھائیوں کا کس کو معلوم ہے؟، نوازشریف نے اپنے بھائیوں کو بھی دھوکہ دیا تو وہ کسی دوسری سیاسی جماعت کے ساتھ کیسے وفا کرسکتے ہیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف کالاکوٹ پہن کر پیپلزپارٹی کیخلاف عدالت جاتے تھے،بی بی کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے پھینکی گئیں، مسلم لیگ (ن) کے دوران میں میموگیٹ سکینڈل بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں ہی آصف زرداری کی بطور سزا زبان کاٹی گئی اور جس نے یہ کام کیا وہ شخص آج سینیٹر بن کر ایوان میں بیٹھا ہوا ہے، مسلم لیگ ن نے کبھی وفاداری نہیں کی، سینیٹ الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن)نے جو کیا وہ سب کے سامنے ہے، بجٹ منظور ہوگیا جبکہ حکومت گرانے کا سب سے آسان طریقہ بجٹ کو منظوری سے روکنا تھا۔اعتزاز احسن نے پارٹی قیادت کو مشورہ دیا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے حوالے سے پیپلزپارٹی کو (ن) لیگ سے ضمانتیں لینی چاہئیں،مسلم لیگ (ن) سے پیپلز پارٹی کا اتحاد لمبے عرصے نہیں چل سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…