جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سسٹم بیٹھ چکا ہے ، اس کی سرجری ضرورت ہے ، عمران خان اچھا حکمران ہے نہ بن سکتا ہے،حفیظ شیخ پاکستان کے بارے میں ایسے بات کرتے ہیں جیسے یوگنڈا کی بات ہو رہی ہو ، معروف سینئر صحافی حکومت پر برس پڑے ، دھماکہ خیز اعلان

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیرخارجہ میں وزیر خارجہ کا میٹریل ہی نہیں ، عمران خان کو وہ وزیر نہیں چاہئیںجو ڈلیور نہ کر سکیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کنفیوژ ہے، کوئی صورتحال کو ٹھیک نہیں کر رہا ، یہ بات ایکسپرٹس کہہ رہے ہیں ، پاکستان کی کوئی سفارتی مہم نہیں

اور اس کے پیچھے امریکی دبائو ہے کہکوئی سفارتی مہم نہ چلائی جائے ، کہتے ہیں وزیر خارجہ سے کسی نے پوچھا تو اس نے کہا مہم کیلئے پیسے نہیں ، میں خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اپنی جائیداد دیتا ہوں ، وہ سفارتی مہم چلائیں ، میرے جیسے لاکھوں لوگ ہیں جو اپنا سب کچھ دے دینگے ، کشمیر میں جھونپڑیاں اگ رہی ہیں ، انڈیا سے مزدور لائے گئے ہیں ۔ بھارت نے اعلان کیا ہے جس علاقے کو وہ چاہیں فوجی علاقہ قرار دینگے اور فوج اسے استعمال کر سکے گی ۔ ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں کوئی پاکستانی فوج کا مقابلہ نہیں کر سکتے ، بھارتی آرمی کا مورال ٹوٹ چکاہے ، انڈیا ایران افغانستان سے بے دخل ہو گیا لیکن ہماری اسٹیبلشمنٹ اور حکومت دونوں کم حوصلہ ہیں ، کشمیر آزاد ہونا ہے ، علی گیلانی کے پائے کا لیڈر دنیا نے دیکھا نہیں ، دوہری شہریت سے یہ کیسے ثابت ہوسکتاہے کہ کوئی شخص بدنیت اور بے ایمان ہے ، زلفی بخاری نے احسن اقبال کیخلاف بہت سخت بیان دیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حفیظ شیخ پاکستان کے بارے میں ایسے بات کرتے ہیں جیسے یوگنڈا کے بارے میں گفتگو ہو رہی ہو، عمران خان اچھا حکمران ہے نہ بن سکتا ہے ۔ سسٹم بیٹھ چکا ہے ، اس کی سرجری ضرورت ہے ، ریلوے میں شیخ رشید نے کرپشن نہیں کی ، مائنس ون تب ہو گا جب کوئی اس کا متبادل ہو ، اپوزیشن والے اللہ کے فضل سے سارے ہی کرپٹ ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…