پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’جس دن حکومت ختم ، مشیر فوری کیا کام کریں گے ‘‘ دوہری شہریت رکھنے والے سات مشیر پتہ نہیں کس بیرونی ایجنسی کی ایجنڈے پر ۔۔حیرت انگیز دعوی

datetime 20  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے پر حکومت کا ردعمل موثر نہیں تھا، دہری شہریت رکھنے والے سات مشیر پتہ نہیں کس بیرونی ایجنسی کی ایجنڈے پر ہوں،جس دن حکومت ختم ہوئی یہ مشیر بیرون ملک نکل جائیں گے،

سیاسی امور کا مشیر ایک امریکی شہری شہباز گل ہے جو کسی کے وفادار یا غدار ہونے کا فیصلہ کرتا ہے ،پی ٹی آئی حکومت کیخلاف عوام کی عدالت میں جائیں گے، حکومت کے خاتمے کیلئے کسی غیرجمہوری راستے کی حمایت نہیں کریں گے، کورونا باقی دنیا کیلئے مصیبت پی ٹی آئی حکومت کیلئے رحمت ثابت ہوا ہے، عثمان بزدار اور محمود خان ایک جیسے ہیں دونوں کی کوئی کارکردگی نہیں ہے، عوام جماعت اسلامی کو ووٹ دے تو ہم ایک فلاحی اسلامی ریاست تشکیل دے سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ میں میرا کوئی ذاتی کمال نہیں اللہ کی مہربانی ہے، کورونا سے بچاؤ کیلئے ہر ممکن احتیاط کرتا ہوں، اگر کوئی احتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کرتا تو میں اس رویے کو پسند نہیں کرتا، الخدمت فاؤنڈیشن نے رنگ ونسل ، سیاست و مذہب سے بالاتر ساری انسانیت کی خدمت کی ہے، الخدمت فاؤنڈیشن نے اب تک 85لاکھ لوگوں کو تعاون پہنچایا ہے، کورونا وبا پر حکومتی کارکردگی عیاں ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے وفاقی اور چاروں صوبوں کی پالیسی یکساں نہیں ہے، کورونا سے نمٹنے کیلئے حکومت کو جواقدامات کرنے چاہئے تھے وہ نہیں کرسکی،کبھی کہتی ہے گھبرانا نہیں ہے کبھی کہتی ہے بہت گھبرانا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ عیدالاضحیٰ میں کورونا سے بچاؤ کیلئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں،

قربانی کی جگہوں پر صفائی اور آئسولیشن کا خیال کرنا ہوگا، تمام کارکنوں کو ہدایت دی ہے کہ اجتماعی قربانیوں میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، سعودی حکومت نے علمائے کرام سے فتویٰ لے کر رواں سال حج پر بیرون ملک سے لوگوں کے آنے پر پابندی لگائی ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ کشمیر پر موجودہ حکومت کی پالیسی پچھلی حکومتوں کا تسلسل ہے، پچھلی حکومتوں میں کشمیر کمیٹی کے

اجلاس ہوجاتے تھے مگر اس حکومت میں آٹھ مہینے کوئی چیئرمین ہی نہیں تھا، پی ٹی آئی حکومت میں ریاست کشمیر کے نام سے ریاست کا نام و نشان ختم ہوگیا ہے، کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی فیصلے پر ہماری حکومت کا ردعمل مناسب اور موثر نہیں تھا، مقبوضہ کشمیر کے لوگ حکومت پاکستان کے اس رویے پر بے پناہ پریشان ہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی ناکام ہے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا ہے، ہمارا مطالبہ تھا کہ حکومت پاکستان کشمیر کی تمام قیادت کو ایک طاقت بنادے،کشمیر کمیٹی کا چیئرمین تجربہ کار اور کشمیر سے واقفیت رکھنے والا شخص ہونا چاہئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



غزوہ ہند


بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…