اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نائیجیرین ایئر فورس نے پاکستان سے 22 طیارے حاصل کرلیے ، مزید سولہ طیاروں کا معاہدہ طے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف آف ائیر سٹاف ائیر مارشل صدیق ابوبکر نے اپنے گزشتہ ایک بیان تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ
نائیجیرین ایئر فورس نے پاکستان سے 22طیارے خرید لیے ہیں جبکہ مزید 16طیاروں کا معاہدے طے ہو گیا ہے ۔ جس میں 12 سوپر ٹکانو ایئر کرافٹس ہوں گے، تین جے ایف 17 جنگی جہاز جبکہ ایک ایم آئی171ای ہیلی کاپٹر ہوگا۔جے ایف 17 کی ٹریننگ حاصل کرنےکیلئے نائیجیرین ایئر فورس کے اہلکار پاکستان پہنچ چکے ہیں ، جلد ہی عملے کی ٹریننگ شروع کی جائے ۔ سوپر ٹکانو ایئرکرافٹس کو 2022 سے نائیجیرین ایئر فورس کو دیئے جائیں گے جبکہ جے ایف 17 طیارے رواں برس نومبر میں نائیجیریا کے سپرد کیے جائیں گے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نائیجیرین ایئر کرافٹس نے اپنی صلاحیتوں کا بڑھانےکیلئے 25گرائونڈ طیاروں کو گزشتہ پانچ سالوں میں دوبارہ ایکٹیو کیا ہے ، جن میں ایک حساس طیارہ اے ٹی آر 42شامل ہے ۔ ائیر ماشل صدیق ابوبکر نے نائیجیرین ایئر فورس کو اپنے حالیہ کامیاب آپریشنز پر مبارک باد دی ہے ۔