حکومت میں مافیاز کی موجودگی کا دعویٰ، حکمران تحریک انصاف کو دفن کر چکے ‘‘ چینی کی قیمت 53 روپےفی کلو کب ہوگی؟پاکستانی قوم کے سروں پر کونسا نیا بحران منڈلا رہا ہے ؟رانا ثنا اللہ کے حکومت پر تابڑ توڑ حملے ، کیا اعلان کر دیا

19  جولائی  2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت تسلیم کرے کہ مافیا ان کے اندر موجود ہے۔ حکمرانوں نے پی آئی اے کو دفن کردیا۔ ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتقام کی خاطر سول ایوی ایشن کا بھٹہ بٹھاتے ہوئے پی آئی اے کو بھی دفن کردیا گیا۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایک مافیا باہر بھیج دیا گیا جبکہ دوسرا وزیراعظم کے ساتھ بیٹھا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پائلٹس کا ملبہ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ پر ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ حکومت بتائے کہ چینی کی قیمت 53 روپے

فی کلو کب ہوگی؟ آٹے کا بحران بھی سر پر منڈلا رہا ہے۔ یہ بحران ملک میں افراتفری اورانارکی کو جنم دے سکتا ہے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ کہا جا رہا ہے کہ وزیراعلیٰ سے ایم پی ایز نے ملاقات کی۔ کوئی ان احمقوں سے پوچھے کہ کیا ان کے خلاف کوئی عدم اعتماد آ رہی ہے؟ جو یہ نمبرگیم میں پڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دیں گے۔ ہم آل پارٹیز کانفرنس بلانے کی کوشش کریں گے۔ پارٹی نے فیصلہ کرنا ہے کہ عوامی رابطے کی مہم کب اور کیسے شروع کی جائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…