عثمان بزدار کی وزارتِ اعلیٰ سے فراغت کی افواہ کس نے پھیلائی، تاجروں کو متحرک کرنے میں کس کا ہاتھ تھا، ہارون رشید کے تہلکہ خیز انکشافات‎

19  جولائی  2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )  سینئر صحافی ہارون الرشید کا گزشتہ ایک ٹی وی پروگرام میں کہنا تھا کہ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے کیونکہ مجھے معلوم ہوگیا تھا کہ اس کی ساری پلاننگ ن لیگ نے کی ہے۔  ڈس انفارمیشن پلانٹ کی جاتی ہے اور بعض لوگ چکمے میں آجاتے ہیں،

مجھے یہ بات معلوم تھی کہ تاجروں کو بھی متحرک ن لیگ نے کیا ہے ،انہوں نے کشمیر روڈ بند کی اور ہارن بجائے ،ہارن سے حکومت نہیں جاگتی،تاجروں کو ٹیکس دینا ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ چودھر ی تو عثمان بزدار کو ہٹانے کے حق میں نہیں ہیں،عمران خان بھی عثمان بزدار کے حق میں ہیں،عمران خان نے میٹنگ میں احمد حسین ڈہر اور شاہ محمود قریشی کی صلح کرا دی۔پنجاب بچائو کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ن لیگ والے کہہ رہے ہیں کہ یہ کیوں لوٹ رہے ہیں، ہم کیوں نہ لوٹیں،پنجاب کا سارا سرمایہ لاہور میں لگا،جنوبی پنجاب میں احساس محرومی پیدا ہوا،اگر ان کی دلجوئی نہ کی جاتی تو کسی کو معلوم ہی نہیں کہ نوبت کہاں تک پہنچنے والی تھی۔کراچی کے بارے سوال پر انہوں نے کہا جب نالوں کی صفائی نہیں ہوگی تو ایسا ہی ہوگا۔خیر پور میں استاد کی درندگی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ کسی اپوزیشن پارٹی نے اس پر احتجاج نہیں کیا،ڈیڑھ سو بچوں کے ساتھ درندگی ہوئی۔پی ٹی وی پر سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی کی حالت پی آئی اے سے بھی بدتر ہے ،وہاں پر بھی یونین نے تباہی پھیلائی، یہاں پربھی یونین نے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…