لاہور ( ان لائن )تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی وعدوں کی تکمیل کا آغاز کر دیا ،پنجاب حکومت نے پانچ تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جلد حتمی اعلان کریں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک انصاف کی قیادت نے جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے اور الیکشن میں عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کیلئے عملی اقدامات اٹھانا
شروع کر دیئے ہیں ۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے جنوبی پنجاب کی پانچ تحصیلوں احمد پور شرقیہ،چشتیاں ،کوٹ ادو ،شجاع آباداور تونسہ شریف کو ضلع بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اس حوالے سے مشاورتی عمل میں مکمل کرلیا گیا ہے ،وزیراعلی عثمان بزدار وزیر اعظم عمران خان کو اعتماد میں لیکر باضابطہ طور پر اس کا جلد اعلان کریں گے ۔