بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، بجلی کے بلوں میں عوام پر اربوں کا بوجھ ڈالنے پر سول نافرمانی تحریک کی دھمکی دیدی گئی

datetime 18  جولائی  2020 |

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کے وفاقی حکومت کیجانب سے ادویات کی قیمتوں میں10فیصد اضافے اور بجلی کے بلز میں ٹی وی فیس100روپے کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔کھانے پینے کی اشیاء ،ادویات، بجلی ،گیس کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے ورنہ عوام سول نافرمانی کی تحریک چلانے پر مجبور ہوجائیںگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو

اپنے جاری ایک بیان میں کیا ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وفاقی حکومت ملک کو آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر چلا رہی ہے۔ اس لئے گندم، چینی، آٹے، بجلی گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ادویات اور ٹی وی لائسنس کی فیس میں اضافہ کرکے عوام سے جینے کی امیدیں بھی چھینی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کے تبدیلی سرکار کی ایجنڈا مافیا کو فائدہ پہنچانا اور ملک سے غریب عوام کا خاتمہ ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کو بہتر علاج کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے اور وفاقی حکومت ٹیکسز وصولی میں ناکامی کی وجہ سے وہ بوجھ عوام کے جیب پر ڈال رہی ہے اس لئے وفاق کو عوام کے جیب پر ڈاکہ ڈالنے نہیں دینگے۔ انہوں نے کہا کے وفاقی حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے عوام کو مسائل میں الجھا کر حقیقی ایشوز سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پی ٹی آئی سرکار کو عوامی ایشوز سے بھاگنے نہیں دینگے وفاقی حکومت کو جواب دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام ریلیف چاہتے ہیں مگر عمران خان ملک میں لڑا اور حکمرانی کرو والی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ بھر میں 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے۔ ایک طرف کھانے پینے کی اشیاء مہنگی تو دوسری طرف بجلی گیس، ادویات کی قیمتوں اور ٹی وی فیس میں اضافہ کرکے وفاقی حکومت سندھ سے ووٹ نہ ملنے کا انتقام لے رہی ہے۔ نثار کھوڑو

نے کہا کے پی ٹی آئی سرکار سندھ اور سندھ کی عوام کو ہر طرح سے نشانہ بنا رہی ہے جبکہ بنی گالا سے بجلی جاتی نہیں اور سندھ میں بجلی آتی ہی نہیں یہ دوہرا معیار نہیں چلے گا۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان ملک کو آمرانہ طرز پر چلانا بند کریں ورنہ عوام تنگ آکر سول نافرمانی نہ شروع کریں۔انہوں نے کہا کے اب تبدیلی کے نام پر پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے بھی شرمسار ہوچکے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کے اب ملک بھر کی عوام کا ایک ہی مطالبہ ہے کے عمران خان ملک پر رحم کرو اور ملک کی جان چھوڑو۔ نثار کھوڑو نے کہا کے وزیراعظم عمران خان آمروں سے سبق سیکھیں اگر وہ ملک پر مزید مسلط رہے تو ان کا حشر بھی پرویز مشرف سمیت دیگر آمروں جیسا ہوگا۔ اس سے پہلے کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوجائے وزیراعظم استعیفی دیں اور ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں۔

موضوعات:



کالم



عمران خان اور گاماں پہلوان


گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…