تحریک انصاف بھی مسلم لیگ ن کے نقش قدم پر اربوں روپے کے نئے موٹروے منصوبو ں کی منظوری دیدی گئی

16  جولائی  2020

اسلام آباد(این این آئی)ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔ جمعرات کو وفاقی وزیر زیر منصوبہ بندی اسد عمر نے ایکنک اجلاس پر ٹویٹ میں بتایاکہ ایکنک نے 289 ارب روپے مالیت کے 4 منصوبوں کی منظوری دیدی۔

اسدعمر نے کہاکہ سکھر حیدر آباد موٹر وے کی بی او ٹی کے تحت 165 ارب سے تعمیر کی منظوری دی گئی ،سکھر حیدرآباد موٹروے کیلئے 24 ارب روپے سے اراضی خریدی جاچکی ہے۔ اسد عمر کے مطابق ایم 8 شاہراہ کا ھوشاب، آواران، خضدار سیکشن منظور ،ایم 8 سے بلوچستان کے مختلف علاقوں تک رسائی بڑھے گی،ایم 8 مستقبل میں گوادر سے وسطی پاکستان تک تجارت کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا،سوات ایکسپریس وے کے چکدرہ تا فتح پور سیکشن کی بھی منظوری دی گئی ،سوات موٹر وے ایکسٹینشن چکدرہ، سیدو شریف، مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ سے ہوتی فتح پور پہنچے گی،سوات موٹر وے ایکسٹینشن منصوبہ سیاحت اور تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسد عمر کے مطابق خیبر ایجنسی کو خیبر پاس اکنامک کاریڈور سے منسلک کرنے کی منصوبے کی بھی منظوری دی گئی ،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 55 کے بادبہر مقام پر پشاور طورخم موٹروے سے منسلک ہوجائے گا،خیبر پاس اکنامک کاریڈور این 5 پر چمکنی اور جھگڑا کے مقام کو بھی ملائے گا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…