اسلام آباد(آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رکن اسمبلی عبدالقادر پٹیل نے منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کے وزیر نے نوے سے زائدحادثے کروا دیئے ،وزیر خوراک نے آٹا غائب کروا دیا ،معیشت والے وزیر نے معیشت کا دھواں نکال دیا ،دنیا میں پیٹرول خوار ہورہا ہے پاکستان میں لوگ پیٹرول کیلئے خوار ہو رہے ہیںکراچی میں بجلی کی صورتحال خراب ہے ۔وزیر ہوابازی نے پی آئی اے بند کر ادی،
معیشت والے نے وزیر صحت نے ادویات مہنگی کرا دی،وزیرخارجہ بتائیں کشمیر کہاں گیا،میرا کراچی سے تعلق ہے اور ادھر بجلی کا بڑا مسئلہ ہے ایک طوفان ہے جو کسی وقت بھی کھڑا ہو سکتا ہے،وزیر ہوا بازی نے ایئرسروس معطل کرا دیانڈسٹری کا بھٹہ بھٹا دیا،وزیر خارجہ بتائیں کشمیر کہاں ہیںوزیر تعلیم نے ایچ ای سی کے فنڈز ختم کردئیے،دوسری جانب کہا گیا والے بھی ہم سے کہتے ہیں کہ کورونا ٹیسٹ کراکے آئیںٍ۔