اسلام آباد (آن لائن) پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی درخواست گزار کے وکیل عبدالرحیم عدالت کے روبرو پیش ہوئے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ جو ریٹ بڑھایا گیا اس کا طریقہ ہوتا ہے کہ اوگرا سمری بھیجے اوگرا کی جانب سے کوئی سمری نہیں بھیجی گئی۔
فنانس منسٹری کی رکیوسٹ پر وزیراعظم نے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، پٹرول کی قیمتوں سے متعلق معاملہ پہلے کیبنٹ اجلاس میں اٹھایا جاتا ہے، جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اوگرا رولز کیا کہتا ہے قانون کی خلاف ورزی کہاں ہوئی ہے وہ بتائیں ،عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آپ کو ٹائم دے دیتے آئندہ سماعت پر وضاحت دیں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی، آئندہ تاریخ بعد میں مقرر کی جائیگی۔