بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات سے 5 مرلے کے مکان پر خریدار کو کتنی چھوٹ ملے گی؟خوشخبری سنا دی گئی

datetime 13  جولائی  2020 |

اسلا م آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سستے مکانات کی فراہمی ملک کا بڑا مسئلہ ہے ،تعمیرات کے کام میں بہت زیادہ مراعات ہیں،پیسوں کے ذرائع نہ بتانے والوں کو 31 دسمبر تک سرمایہ کاری کا موقع دیا ہے، تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات سے 5 مرلے کے مکان پر خریدار کو 3 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی، بلڈرز پیکیج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔اتوار کو چیئرمین نیا پاکستان ہاسنگ اسکیم

لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر کے ہمراہ میڈیاکو بریفنگ دیتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہحکومت کی جانب سے عوامی فلاح کے مختلف اقدامات کے بارے میں سلسلہ وار بتایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں کا محور غریب اور سفید پوش طبقے کی فلاح و بہبود ہے،حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں ملکی تاریخ کا بہترین پیکج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی صنعت میں ٹیکس چھوٹ اور دیگر مراعات کا فائدہ 31 دسمبر سے پہلے اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئی پالیسی کے تحت بینک نجی قرضوں میں 5 فیصد تعمیرات کے شعبے کو دینے کے پابند ہوں گے اور اس پالیسی کے تحت بینک تعمیرات کے شعبے میں سالانہ 330 ارب روپے فراہم کرسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ تعمیراتی شعبے میں حکومتی مراعات سے 5 مرلے کے مکان پر خریدار کو 3 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی، بلڈرز پیکیج سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔انہوں نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے سے 40صنعتیں وابستہ ہیں ، روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوتے ہیں ،تعمیرات کے شعبے کی ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئے خصوصی ادارہ بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ مکان تعمیر کیے جائیں گے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اسٹیٹ بینک اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)سہولیات فراہم کریں گے، پالیسی کے تحت بینکوں کے لیے شرح منافع کا تعین بھی کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر چیئرمین نیا پاکستان ہاسنگ

اسکیم لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے کہا کہ تعمیرات کی صنعت میں لوگوں کو 3 بڑے مسائل تھے، جن میں ٹیکس اور فنانس کے معاملات سمیت منظوری کے مسائل بھی تھے، اب تعمیراتی شعبے کے تمام مسائل ایک ہی چھت تلے حل ہوں گے،حکومت نے تعمیرات کے شعبے میں فکسڈ ٹیکس پالیسی متعارف کرائی ہے،31دسمبر تک تعمیرات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے آمدن ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے ۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدرنے کہا کہ

حکومت عام آدمیوں کو سہولت دینا چاہتی تھی جو لوگ اپنے پیسوں کے ذرائع نہیں بتا سکتے انہیں 31 دسمبر تک سرمایہ کاری کا موقع دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 مرلے کا گھر بنانے والوں کو 5 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا اور 10مرلے کا گھر بنانے والوں کو 7 فیصد شرح سود پر قرض دیا جائے گا جب کہ تمام لوگوں کو اسلامی بینکنگ نظام کے تحت قرض کا آپشن بھی دیا جائے گا۔لیفٹیننٹ جنرل (ر)انور علی حیدر نے کہا کہ وزیراعظم نے تعمیرات کے شعبے کیلئے قومی رابطہ کمیٹی بھی تشکی دی ہے،کچی آبادیوں میں نئے گھروں کی تعمیر بھی پروگرام کا حصہ ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…