اتوار‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2025 

ارشد ملک کی برطرفی سے کتنے ججوں کو فائدہو گا؟ لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک کی برطرفی کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، ارشد ملک کی برطرفی سے 131 سیشن ججز کو فائدہ پہنچے گا، ایک ایک درجہ سنیارٹی میں اضافہ ہوگا۔لاہور سمیت صوبہ بھر کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی گئی۔جس کے مطابق 11سیشن ججز کی سنیارٹی برقرار رہے

گی جبکہ 131 سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ارشد ملک کی برطرفی کے نوٹیفکیشن کے بعد نئی سنیارٹی لسٹ کا اطلاق ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل ناصر کا پہلا نمبر، جج اینٹی کرپشن کورٹ پنجاب لاہور صہیب احمد رومی کا دوسرا نمبر برقرار رہے گا۔ڈی جی پنجاب جوڈیشل اکیڈمی حبیب اللہ عامرکا 6 واں، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گوجرانوالہ ہمایوں امتیاز کا 7 واں، خاتون ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عظمی اختر چغتائی کا 8 واں، جج انسداد دہشتگردی کورٹ ملتان مسعود ارشد باگڑی کا 9 واں نمبر برقرار رہے گا جبکہ ڈائریکٹر جنرل کیس مینجمنٹ ہائیکورٹ صفدر سلیم شاہد کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوگا اور وہ 12 ویں نمبر پرآجائیں گے۔ نئی سنیارٹی لسٹ میں رجسٹرار ہائیکورٹ بہادر علی خان 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں، سیشن جج فیصل آباد رانا مسعود اختر ججز سنیارٹی لسٹ میں ایک درجہ اضافہ 14 ویں نمبر پر، جج سپیشل کورٹ سنٹرل لاہور شیخ خالد بشیر 16 ویں، جج احتساب عدالت لاہور جواد الحسن کی سنیارٹی میں 20 ویں نمبر پر آجائیں گے۔سیشن جج ایچ آر لاہور ہائیکورٹ سردار طاہر صابر 26 ویں، سیشن جج لاہور قیصر نذیر بٹ کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ، 45 ویں نمبر پر آجائیں گے، جج احتساب عدالت لاہور محمد اکمل خان 48 ویں نمبر پر آگئے، ملتان، ڈی جی خان، لیہ، میانوالی، خانیوال، جھنگ سمیت دیگر اضلاع میں تعینات سیشن ججز کی سنیارٹی میں بھی ایک درجہ اضافہ ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…