منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالوں کو سزائے موت یا عمر قید، انتہائی قدم اٹھا لیا گیا

datetime 12  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن)ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل الٰہی نے صحابہ کرام و اہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے سمیت انہیں عمر قید یا سزائے موت دینے کیلئے قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت صحابہ کرامرضی اللہ عنھم اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ عنھم اجمعین جو دین کی اسات اور بنیاد ہیں ‘ نبی کریم ﷺ کی صحبت کی برکت سے اللہ کریم نے

اس مقدس جماعت کو دنیا میں جنت کی بشارتیں دیں اور اپنی رضا کا سرٹیفیکیٹ عطاء کیا انہیں پوری امت کیلئے مشعل راہ بنایا ۔ حضرات صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہارؒ کی عزت وعظمت کے متعلق قرآن کریم میں سینکڑوں آیات موجود ہیں نبی کریمﷺ نے بے شمار احادیث میں انہیں بہترین ‘ قابل تقلید جماعت قرار دیا ۔ حضرات صحابہ کرام ؓ اور اہل بیت اطہارؓ رضوان اللہ علیہم اجمعین کا عزت و احترام کرنا اور ان سے محبت کا اظہار کرنا تمام مسلمانوں کیلئے لازم اور ضروری ہیں ۔ قرآن و سنت کی روشنی میں یہ طے ہے کہ ان حضرات کی توہین ناقابل معافی اور قابل تعزیر جرم ہے ان پر تنقید بالکل نا جائز اور حرام ہے ۔ انہوں نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ حضرات صحابہ کرامؓ اور اہل بیت اطہار کی توہین روکنے کے حوالے سے پہلے سے موجود تعزیرات پاکستان کے دفعہ 298-A میں ترمیم کرتے ہوئے مقررہ سزا کو تین سال سے عمر قید یا سزائے موت میں تبدیل کریں اور سزا کو ناقابل ضمانت قرار دیا جائے ۔  حاجی فضل الٰہی نے صحابہ کرام و اہلبیت کی شان میں گستاخی کرنے والوں کیخلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے سمیت انہیں عمر قید یا سزائے موت دینے کیلئے قرارداد صوبائی اسمبلی میں جمع کرادی ۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حضرت صحابہ کرامرضی اللہ عنھم اور اہل بیت اطہار رضوان اللہ عنھم اجمعین جو دین کی اسات اور بنیاد ہیں ‘ نبی کریم ﷺ کی صحبت کی برکت سے اللہ کریم نے اس مقدس جماعت کو دنیا میں جنت کی بشارتیں دیں اور اپنی رضا کا سرٹیفیکیٹ عطاء کیا انہیں پوری امت کیلئے مشعل راہ بنایا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…