منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری، چور کیا کچھ لے اڑے؟

datetime 11  جولائی  2020 |

کراچی (این ین آئی) جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں چور امتحانی نتائج ، اٹینڈنس شیٹس، مقالہ جات ، ملٹی میڈیا اور پروجیکٹ لے اڑے، سربراہ شعبہ کرمنالوجی کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے شعبہ جرمیات میں انوکھی چوری کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں چور شعبہ انچارج کے دفتر سے اہم دستاویزات لے کر فرار ہوگئے ، اہم دستاویزات میں مقالہ جات،ملٹی میڈیا،

پروجیکٹ اور امتحانی نتائج اور اٹینڈنس شیٹ شامل ہیں۔سربراہ شعبہ کرمنالوجی غلام محمد برفت کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ 8 جولائی کو پیش آیا تھا ، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے ، اس سے قبل بھی شعبے میں ایسے واقعات ہوئے تھے تاہم وہ حل ہوگئے تھے ، لیکن اب دو دن ہو گئے ہیں ، میرے آفس کے دروازے اور تالے ٹوٹے ہوئے ہیں۔سی سی ٹی سی کیمرو کی مدد سے چوروں کی نشاندہی کے سوال پر غلام محمد برفت نے کہا ہمارے شعبے میں کیمرے نہیں لگے، تو ہمیں نہیں پتہ چل سکا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے، میں نے متعلقہ اتھارٹی کو اس حوالے سے درخواست دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر واقعے کی صحیح طرح سے تحقیقات کی جائے تو ملزمان آسانی سے پکڑے جاسکتے ہیں۔سربراہ شعبہ کرمنالوجی نے انکشاف کیا کہ پہلے بھی گروپ کی جانب سے دھمکیاں دی جاتی رہی ہے ، ان لوگوں کے اپنے کچھ مقاصد ہوتے ہیں، یہ لوگ تشدد ، دہشت گردی اور کرپشن کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں اور نہیں چاہتے کہ لوگوں کو اس حوالے سے آگاہی دی جائے۔غلام محمد برفت نے کہا کہ کرمنالوجی شعبے کا بنیادی مقصد ہی تشدد کو ختم کرنا، اس بارے میں آگاہی دینا اور لوگوں کو کرپشن اور کرائم کے حوالے سے باخبر رکھنا ہے۔خیال ر رہے کہ جامعہ کراچی کے تمام شعبہ جات کرونا وائرس کے پیش نظر بند ہیں۔



کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…