سنتھیا رچی کیخلاف درخواست کا فیصلہ کیا جائے ہائیکورٹ نے وزارت داخلہ کو15جولائی تک مہلت دیدی

10  جولائی  2020

اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزارت داخلہ کو سنتھیا رچی کے خلاف درخواست کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ 15 جولائی تک فیصلہ کرکے عدالت کو آگاہ کرے، وزارت داخلہ قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست کا فیصلہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے پر سنتھیا رچی کو ڈی پورٹ کرنے کی درخواست دائر کی ہے،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ جبکہ پٹیشنر کے وکیل لطیف کھوسہ پیش ہوئے ، چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفار کیاکہ وزارت داخلہ نے کیا آرڈر پاس کیا ہے ؟ ۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہاکہ پٹیشنر کی طرف سے وزارت داخلہ میں آٹھ جولائی کو کوئی پیش نہیں ہوا، آٹھ جولائی کو فریقین کو طلب کیا تھا لیکن پٹیشنر کی طرف سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہاکہ سنتھیا ڈی رچی کی جانب سے وکیل نے پیش ہوکر وقت مانگا ہے، ہم فیصلہ کرنے کے لیے تیار تھے لیکن پٹیشنر کے پیش نہ ہونے پر معاملہ لٹک گیا۔ وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ ہم وزارت داخلہ گئے تھے اپنا کیس بھی جمع کرا دیا ہے۔ چیف جسٹس نے وزارت داخلہ حکام کو ہدایت کی کہ عدالت کی ہدایت کی ضرورت نہیں، آپ خود بھی فیصلہ کر سکتے ہیں، ہم کیس اس لیے وزارت داخلہ کو بھیجا تاکہ ان کا کنڈکٹ دیکھیں۔بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت آیندہ جمعہ تک ملتوی کردی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…