اسلام آباد(آن لائن ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹر اتھارٹی نے ایل پی جی بوزر حادثے میں ملوث کمپنیوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے متاثرہ افراد کو معاوضے دینے کا اعلان کیا۔جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے شاہدرہ مو ڑ لاہور میں ایل پی جی باؤزر حادثے میں ملوث تین کمپنیوں پر جرمانہ عائد کیا ہے، فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ پر غور کرنے کے بعد تین کمپنیوں کوایم
ایس رانا اینڈ کمپنی ،ا یم ایس اینگرو وپیک ٹرمینل لمیٹڈ (ای وی ٹی ایل) اور ایم ایس ہیولٹ کو پانچ لاکھ فی کمپنی جرمانہ عائد کیا ساتھ ہی کمپنیوں کو حادثہ میں جاںبحق ہونے والے افراد کو دس لاکھ جبکہ زخمیوں کو 5 لاکھ معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ مذکورہ کمپنیوں کو حادثہ میں تباہ ہونے والے رکشوں کے ایک لاکھ جبکہ موٹرسائیکل والوں کو پچاس ہزار روپے دینے کی ہدایت بھی کی ہے ۔