اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )تمہاری جرات کیسے ہوئے مجھے روکنے ، صرف ایک کال پر تمہاری نوکری چلی جائے گی ۔ لاہور میںخاتون کی ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں ،دست و گریبان ہوگئی ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک وارڈن نے خاتون کو غلط پارکنگ کرنے پر
روکا جس پر وہ شدید مشتعل ہو گئی ۔ صارف نے قریب کھڑے تمام واقعے کو کیمرے کی آنکھ میں قید کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ خاتون نے پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دیئے۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون اپنے غلطی کی بجائے ٹریفک وارڈن کو دھمکیاں اور سر عام بدتمیزی کررہی ہے ، جبکہ ساتھ ہی وہ فون پر کسی سے بات بھی کر رہی ، ٹریفک وارڈن کو کھلے عام دھمکی دیتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ صرف ایک کال پر تمہاری نوکری جا سکتی ہے۔صارف نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اس طرح کی آمادہ بر فساد خاتون کسی بھی پولیس افسر کو مل جاے تو وہ کیا کرے ،پہلے غلط پارکنگ کی جب ٹریفک وارڈن نے منع کیا تو اس کو دو تھپڑ بھی رسید کر دئے ، اب یہ ہیں بھی خاتون بجاے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے دھمکیاں اور دست درازی پر اتر آئی ہیں ۔ قوم کو اخلاقی تربیت کی اشد ضرورت ہے۔
پارٹ ٹو
اس میں پاکستانی عوام بھی پہنچ گئی جو وارڈن کو خاتون سے بچا رہی ہے اور خاتون نے گریبان پکڑا ہوا ہے pic.twitter.com/cjIvoFtKrH— Khurram (@Khurram_zakir) July 8, 2020