عیدالاضحی سے قبل سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں کو پر لگ گئے، ذخیرہ اندوز پھر سرگرم، ٹماٹر مارکیٹ سے غائب ہونا شروع، انتظامیہ بے بسی کی تصویر بن گئی

7  جولائی  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارلحکومت کی مارکیٹوں میں ٹماٹر سمیت دیگر سبزیوں اور پھلوں کے نرخوں کو پر لگ گئے ہیں،ذخیر اندوزوں نے بڑی عید کے پیش نظر مارکیٹ سے ٹماٹر غائب کرنا شروع کردیا ہے، 40روپے فی کلو سے قیمت بڑھ کر105روپے تک جاپہنچی ہے دیگر سبزیوں اور موسمی پھلوں کے نرخوں میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے ضلعی انتظامیہ ذخیر اندوزوں اور سبزیوں پھلوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے

خلاف کاروائی کرنے میں بے بس نظر آنے لگی ہے۔عید الضحیٰ کے قریب آتے ہی اسلام آباد کی مارکیٹوں میں پھلوں اور سبزیوں کے نرخوں میں اضافہ شروع ہوگیا ہے اور سب سے زیادہ اضافہ ٹماٹر کے نرخوں میں دیکھنے میں آرہا ہے اور ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 100فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے اور اکثر مارکیٹوں میں ٹماٹر دستیاب بھی نہیں ہوتا ہے یکم جولائی کو مارکیٹ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 40روپے تھی اوراب سرکاری نرخنانے میں یہ قیمت بڑھ کر 86روپے سے 105روپے تک پہنچ چکی ہے جبکہ مارکیٹ میں اس وقت سبزی فروش 100روپے سے 120روپے فی کلو فروخت کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے اسی طرح دیگر سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے سرکاری نرخنامے میں آلو کی فی کلو قیمت 54روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 80روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اسی طرح پیاز کی سرکاری قیمت فی کلو 39روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 65سے 75روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح لیموں کی سرکاری قیمت 86روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 200روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے بھنڈی کی قیمت 70روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 100روپے فی کلو دستیاب ہے بینگن 40روپے فی کلو کی بجائے 65سے 80روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح مٹر،ٹینڈ ا،کھیرا،سبز مرچ سمیت دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی

خودساختہ اضافہ کردیا گیا ہے سبزیوں کی طرح پھلوں کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور موسمی پھلوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے اس وقت مارکیٹ میں سفید سیب 200روپے فی کلو پر دستیاب ہے جبکہ سرکاری نرخنامے میں فی کلو قیمت 165روپے مقرر ہے اسی طرح کیلے کا سرکاری نرخ فی درجن 98روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 120روپے سے 150روپے فی درجن دستیاب ہے سب سے اچھی کوالٹی کے آڑو کی سرکاری قیمت 140روپے فی کلو ہے جبکہ مارکیٹ میں 200روپے سے 250روپے فی کلو دستیاب ہے

چیری کی فی کلو قیمت 260روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں 400روپے فی کلو فروخت کیا جارہاہے لنگڑہ آم 79روپے فی کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 120روپے سے 150روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے دوسہری آم کی فی کلو قیمت 79روپے مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں 120روپے سے 150روپے فی کلو دستیاب ہے اسی طرح سندھڑی اور چونسہ آم کے بھی دوگنے دام وصول کئے جارہے ہیں ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ دارلحکومت کی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر سبزیوں اور پھلوں کے نرخ مقرر کئے جاتے ہیں مگر ان پر کسی بھی مارکیٹ میں حتی کہ منڈی میں بھی عمل درآمد نہیں ہوتا ہے اور تاجر برادری من مانے نرخوں پر سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ مقرر کرکے فراہم کرتی ہے اور جب کوئی اس پر احتجاج کرتا ہے تو اس کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…