لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نالائق وزیر اعظم ایک بار پھر مافیاز کے سامنے سجدہ ریز نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مزید تنگ کرنے کے لئے اب نالائق حکمرانوں نے آٹا مافیا کو نوازنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے
جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں، نالائقوں سے تین سالوں میں ایک میٹرو بس نہیں بن سکی نہ ہی اس کی تکمیل کی تاریخ دے سکی،سیاسی یتیموں کے ستارے گردش میں ہیں، اس لئے چیخیں نکل رہی ہیں۔نیب نیازی گٹھ جتنا بھی جتن کر لے شہباز شریف آپ کی کرپشن اور نالائقی کو بے نقاب کرتا رہے گا۔ سیاسی یتیموں کی جماعت پی ٹی آئی کو پاکستان کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاپنے حلقہ میں عوام کو احتیاطی تدابیر بتاتے ہوئے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیراامجد،اظہر فاروقی تنویر ضیا بٹ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار کی بادشاہت میں کہیں کوئی سستی اشیانظر نہیںآرہی ہیں، تین ماہ سے زائد عرصہ سے پنجاب کا کوئی وزیر لاک ڈاؤن میں قید عوام کے درمیان نہیں پہنچ سکا،حکومتی لوگ بے عزتی اور ذلت کے خوف سے عوام کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز احتجاج کر رہے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ اور نالائق وزیر اعظم ایک بار پھر مافیاز کے سامنے سجدہ ریز نالائق اور نا اہل حکمرانوں نے عوام کو مزید تنگ کرنے کے لئے اب نالائق حکمرانوں نے آٹا مافیا کو نوازنے کے لئے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے ،کوئی بھی چیز ان کے کنٹرول میں نہیں ہے جان بوجھ کر ادارے تباہ کئے جا رہے ہیں