لاہور( آن لائن) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج ارشد ملک نے برطرفی کے بعد ساتھی ججوں اور وکلا سے مشاورت مکمل کرلی، عہدے پر بحالی کیلئے جوڈیشل سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطرفی کا نوٹیفکیشن ملتے ہی ارشدملک ہائیکورٹ کے جوڈیشل سروس ٹربیونل میں اپیل کریں گے۔ سروس ٹربیونل سے ریلیف نہ ملنے کی صورت میں ارشد ملک نے
سپریم کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ۔واضح رہے کہ برطرف جج ارشد ملک نے نواز شریف کو العزیزیہ ریفرنس میں 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے متنازع ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد 22 اگست 2019ء کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو عہدے سے ہٹا دیا تھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی نے تمام شواہد کو مد نظر رکھنے ہوئے ارشد ملک کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا ۔