بدھ‬‮ ، 10 جون‬‮ 2026 

جو شخص 2 سالوں میں 5بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرچکا  وہ معیشت خاک ٹھیک کرے گا؟وزیراعظم کی پالیسیوں پر شدید تنقید

datetime 6  جولائی  2020 |

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ دو سالوں میں 13ارب ڈالرز کے قرضے لینے والوں نے نئے پاکستان کی ایک اینٹ بھی نہیں لگائی،آپ لوگوں نے 5ارب ڈالرز کے قرضے واپس کرکے کوئی احسان نہیں کیا،8ارب ڈالرز کے مزید قرضے ابھی آپ کے نالائق اعظم کے ذمے واجب الادا ہیں۔عظمی بخاری نے صوبائی وزیر اطلاعات  فیاض چوہان کے بیان پر

ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف نے اگر قرضے لیے تو پاکستان کو موٹرویز،بجلی کے منصوبے ،کسانوں اور نوجوانوں کو بلاسود قرضے اور لیپ ٹاپ دئیے ۔عمران خان نے 13ارب ڈالرز کے قرضے بھی لیے اور قوم کو بیروزگاری،مہنگائی،غربت اور ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان بھی پہنچایا۔عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معیشت کیلئے خطرے کی گھنٹی بجارہے ہیں،یہی عالمی مالیاتی ادارے 2017میں پاکستان کو دنیا کی دس بڑی معیشتوں کے برابر آنے کی پیشگوئیاں کررہے تھے۔بدقسمتی سے آج کوئی عالمی مالیاتی ادارہ پاکستان کی معیشت کے متعلق اچھی خبریں نہیں دے رہا،اس کی سب سے بڑی وجہ موجودہ حکومت کی فلاپ اورناکام معاشی پالیسیاں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ جو شخص دو سالوں میں پانچ بار اپنی معاشی ٹیم تبدیل کرچکا ہے وہ معیشت خاک ٹھیک کرے گا؟پاکستان پر ایسا وزیراعظم مسلط ہے جو اپنی کم تنخواہ کو رونا روتا ہے لیکن اس کوعام آدمی کی بدحالی کی کوئی فکر نہیں,نئے پاکستان میں مافیاز کا راج ہے۔جھوٹی اور خوشامدی تقریروں سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…