کراچی ( آن لائن)سندھ بھر کی جیلوں میں ایک ہزار 196 قیدی عالمی وبا کوروناوائرس کے شکار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق 467 قیدی کورونا کے باعث قرنطینہ میں ہیں، کورونا سے اب تک ایک قیدی جان کی بازی ہار چکا ہے۔سندھ بھر کی جیلوں میں 7660
قیدیوں کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، 95 قیدیوں کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج آنا باقی ہیں۔سب سے زیادہ کراچی سینٹرل جیل میں 905 قیدی کورونا کا شکار ہوئے، دوسرے نمبر پر سکھر جیل میں 141 قیدی کورونا کا شکار ہوئے۔سندھ میں سب سے کم تھرپارکر جیل میں صرف ایک قیدی کورونا کا شکار ہوا۔