جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

پی آئی اے کی تباہی کے دمہ دار مسلم لیگ (ن) ، پیپلز پارٹی قرار  نواز شریف ، شاہدخاقان عباسی کے دور میں بھی سلسلہ جاری رہاجعلی لائسنس جاری، شہبازگل نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

datetime 3  جولائی  2020 |

اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ  مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی پی آئی اے کی تباہی کے ذمہ دار ہیں  اور کرپشن میں ملوث عناصر کو نہیں چھوڑا جائیگا ، میڈیا سے گفتگو  میں ان کا کہنا تھا کہ 2010سے 2013 کے دوران پیپلز پارٹی کے دور میں 66جعلی لائسنس جاری کئے گئے جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ہی 7005افراد کو سیاسی بنیادوں پر بھرتی کیا گیا اسی طرح نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے دور میں بھی پی آئی اے میں

کرپشن بڑھی اور جعلی لائسنس دینے کا سلسلہ جاری رہا اب اپوزیشن پی آئی اے کے معاملے پر مگر مچھ کے آنسو بہا رہی ہے اصل میں یہ دونوں جماعتیں اس قومی ادارے کی تباہی کے ذمہ دار ہیں موجودہ حکومت نے پی آئی اے کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے اور اصلاحات لائی جارہی ہیں جس کے بعد پی آئی اے  ایک بار پھر دنیا کی بہترین ائر لائن بنے گی ان کا کہنا تھا کہ 2010سے 2018 تک پی  آئی اے معاملات کا فرانزک آڈٹ کرایاگیا اور اس آڈٹ کی روشنی میں  اقدامات اٹھائے جائینگے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…