جمعہ‬‮ ، 07 مارچ‬‮ 2025 

جب بھی ضرورت پڑی ، سعودی عرب نے دل کھول کر پاکستانیوں کی مدد کی سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کیلئے تحفہ ، پاکستان کاساتھ دینے پر شکریہ

datetime 3  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی )خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے بلا تفریق انسانیت کی خدمت کیلئے قائم پاکستان میں رفاعی ادارے کے ڈائریکٹر(کنگ سلمان ہیومینیٹرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر) ڈاکٹر خالد محمد العثمانی نے 36 ٹن کھجوریں منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال عون عباس کے حوالے کیں،

یہ کھجوریں کشمور (سندھ)، ڈیرہ بگٹی (بلوچستان) اور (خیبرپختونخوا) وانا وزیرستان میں مستحقین میں تقسیم کی جائیں گی۔ سعودی سفارتخانے کے میڈیا سیکشن کے مطابق رمضان المبارک میں بھی ملک بھر کے مستحقین میں لاکھوں افراد کیلئے افطار الصائم پیکج تقسیم کیا گیا تھا یہ پیکج مکمل گھرانے کیلئے تھا جبکہ مشکل کی اس گھڑی میں کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے 50 ٹن کھجوروں کی تقسیم کیلئے منصوبہ شروع کر رکھا ہے اور ریلیف سینٹر چاروں براعظموں کے 47 سے زیادہ ممالک میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پرخوراک کے علاوہ  ترقیاتی کاموں کیلئے بھی امداد فراہم کر رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اپنے بہت سے پروگراموں اور اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کیلئے ہم بین الاقوامی، علاقائی اور مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر دنیا بھر میں لاکھوں مستحقین کو امداد فراہم کر رہے ہیں سعودی حکومت اور سعودی ادارے پہلے بھی پاکستان بیت المال کے ساتھ ملکر مختلف ریلیف کی خدمات سر انجام دے چکے ہے اوراب کھجور کی تقسیم کا عمل بھی بیت المال سر انجام دے گاپاکستان بیت المال کے عہدیداروں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبد العزیز اور سعودی ولی عہد شاہ محمد بن سلمان کی طرف سے مشکل کی اس گھڑی میں اس فراخدلانہ اقدام پرپر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ جب بھی ضرورت پڑتی ہے سعودی عرب ہمیشہ سے ہی پاکستانی عوام کے لئے دل کھول کرامداد فراہم کرتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…