جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

پریشان حال عوام کیلئے ایک اور بری خبر، یوٹیلیٹی سٹورز میں دستیاب اشیاء بھی مزید مہنگی ، مصالحہ جات کی قیمت بھی بڑھا دی گئی

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قلت کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے سے مصالحہ جات کی قیمت 30 فیصد تک بڑھ گئی، چینی کی قلت بھی برقرار ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالات نہ بدلے،سستی اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی تو دستیاب اشیا بھی مہنگی ہونے لگیں68 روپے کلو نرخ والی چینی اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود ہی نہیں ہے۔

800 روپے میں فراہم کیا جانے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی بھی متاثر ہے، کہیں دستیاب تو کہیں نایاب ہے۔یوٹیلیٹی سسٹورز پر دستیاب مصالحہ جات اور دلیہ بھی مہنگا ہوگیا۔ سرخ مرچ کی قیمت میں12 فیصد تک اضافہ، 200 گرام کا پیکٹ 175 سے 195 روپے کا ہو گیا۔ کالی مرچ کی قیمت میں 16فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ 50 گرام کا پیکٹ 9روپے مہنگا ہو گیا۔ سبز الائچی 30 فیصد مہنگی ہونے سے 50 گرام کا پیکٹ 100 سے بڑھ کر 130روپے کا ہو گیا۔گندم دلیہ کا پیکٹ 18 روپے اور جو کا دلیہ 9 روپے مہنگا ہو گیا۔ گرم مصالحہ 200 گرام کا پیک 22 روپے مہنگا ہوا جس کی قیمت 260 سے 282 روپے ہو گئی۔ بسکٹ کے پیک 2 سے 4 روپے اور مشروبات کے بعض برانڈ 4 سے 12 روپے مہنگے ہوگئے۔صارفین نے میڈیا کوبتایاکہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا کیا فائدہ ہوا، سستی اشیا دستیاب نہیں، باقی اشیا مہنگی کر دی ہیں۔ اشیا خورونوش کی قلت اور مہنگائی سے عوام عام مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز میں اشیائے ضروریہ کی قلت کے بعد مہنگائی کی نئی لہر آنے سے مصالحہ جات کی قیمت 30 فیصد تک بڑھ گئی، چینی کی قلت بھی برقرار ہے۔عوام کو ریلیف دینے کے لئے بنائے گئے یوٹیلیٹی اسٹورز کے حالات نہ بدلے،سستی اشیا کی سپلائی متاثر ہوئی تو دستیاب اشیا بھی مہنگی ہونے لگیں68 روپے کلو نرخ والی چینی اکثر یوٹیلیٹی اسٹورز پر موجود ہی نہیں ہے۔ 800 روپے میں فراہم کیا جانے والا 20 کلو آٹے کے تھیلے کی فراہمی بھی متاثر ہے

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…