اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا گیا

datetime 1  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار نے باضابطہ طور پر جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ زاہد زمان کو جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا پہلا ایڈیشنل چیف سیکرٹری جبکہ انعام غنی کو ایڈیشنل آئی جی ساتھ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے یہ اعلان پنجاب اسمبلی میں خطاب کے دوران کیا اور کہا کہ ملتان میں پولیس بیوروکریسی اور بہاولپور میں سول بیوروکریسی کاسیٹ اپ قائم کیا گیا ہے۔ ملتان میں ایڈیشنل آئی جی پولیس اور بہاولپور میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی تعیناتی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ

یکم جولائی سے ایڈیشنل آئی جی ساتھ پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنھبالیں گے۔ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ایک ارب پچاس کروڑ مختص کر دیئے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے اپنا ایک بڑا وعدہ پورا کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کی قیادت جو کہتی ہے کرکے دکھاتی ہے۔ اس سیکرٹریٹ کے قیام سے جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے میں مدد ملے گی۔ جنوبی پنجاب کے لئے 33 فیصد بجٹ کی رنگ فینسنگ کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…