اسلام آباد (این این آئی)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کے وکیل تبدیل کر دیئے گئے ، ڈاکٹر بابر اعوان کے ایسوسی ایٹ رائے تجمل اب کیس میں وزیراعظم عمران خان کی وکالت کرینگے،رائے تجمل نے وزیراعظم عمران خان کے وکیل کے طور پر بیان حلفی عدالت میں جمع کروا دیا۔ وکیل نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے پاور آف اٹارنی پر دستخط کروا کے
آئندہ سماعت پر عدالت میں جمع کروا دونگا،ڈاکٹر بابر اعوان وزیراعظم کے مشیر بننے کے بعد اب عدالت میں بطور وکیل پیش نہیں ہو سکتے،عدالت نے وزیراعظم عمران خان کو ستمبر 2018 میں حاضری سے مستقل استثنیٰ دیا تھا،بابر اعوان نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ہر پیشی پر پیش ہونے کا بیان حلفی جمع کرایا تھا،انسداد دہشت گردی عدالت میں کیس کی آئندہ سماعت 13 جولائی کو ہو گی۔