اسلام آباد ( آن لائن)قومی اسمبلی میں وزیراعظم عمران خان سے تمام پی ٹی آئی خواتین پارلیمنٹرین باری باری سلام دعا کر کے اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہی ہیں،اس موقع پر وزیراعظم خود ہی ایس او پیز کو بالائے طاق رکھ کر چہ مگوئیاں کرتے رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کے موقع پر ایس او پیز کی دھجیاں اڑا کے رکھ دی گئیں ،
ایوان کھچا کھچ بھر گیا،ارکان اسمبلی ماسک اتار کر ایک دوسرے سے سر گوشیاں کرتے ہوئے ،خواتین ارکان اسمبلی بھی موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا اور ماسک جیسے نقاب کو اتار کر بات چیت کرتی رہیں جبکہ خواتین اراکین اسمبلی ماسک اتار کرباری باری وزیر اعظم کے پاس گئیں اور سلام دعا کرکے ایوان میں اپنی موجودگی کا احساس دلاتی رہیں۔