اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد،ق لیگ اور تحریک انصاف کے باغی اراکین کو ساتھ ملنے کا فیصلہ،دھماکہ خیز انکشاف

datetime 29  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا آپشن موجود ہے، عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی، دیگر جماعتوں مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کے 18 باغی اراکین کو بھی ساتھ ملائیں گے، چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے سبق سیکھا غلطیاں نہیں دہرائیں گے۔ پیر کے روز نجی ٹی وی سے

گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہ کہ وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ وہ عوام اور ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں بظاہر نظر آنے والی عددی اکثریت بدلتے دیر نہیں لگتی۔ اب تو وفاقی وزراء کو بھی اپنی حکومت کے مزید رہنے کی امید نہیں رہی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگر مانگنے سے وزیراعظم نے استعفیٰ نہ دیا تو بات تحریک عدم اعتماد کی جانب ہی بڑھے گی۔ دیگر جماعتوں کو بھی ساتھ ملائیں گے مسلم لیگ ق اور تحریک انصاف کا اتحاد غیر فطری تھا جو اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے۔ مسلم لیگ ق بھی ہمارے ساتھ شامل ہوگی جبکہ تحریک انصاف کے ڈیڑھ درجن ارکان اسمبلی بھی علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ہمارے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے سے تمام جماعتوں نے سبق سیکھا ہے ماضی کی غلطیاں نہیں دہرائیں گے تو چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد جیسی ہزیمت نہیں اٹھانا پڑے گی۔ انہوں نے نیب کی جانب سے نوٹس ملنے کے حوالے سے کہا کہ نیب نے بلایا تو ضرورجاؤں گا۔ الیکشن 2018کے بعد سے میری نااہلی کے لئے کاروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر ہمیں ایک آواز ہو کر ہر فورم پر آواز اٹھانی چاہیے۔ سلامتی کونسل میں بھارتی نشست کے مقابلے میں تحریک انصاف حکومت کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…