کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک کا بخار سر چڑھ کر بولنے لگا، جسے دیکھو ٹک ٹاک میں مصروف ہے، پی ٹی آئی کی سندھ رکن اسمبلی کی بہن کی ٹک ٹاک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جو انہوں نے سندھ اسمبلی کی مہمان کے لئے مخصوص لابی میں بنائی ہے۔ اقراء بھٹو نے اس ویڈیو میں انڈیا کے ایک گانے پر پرفارم کیا ہے۔ اس ویڈیو سے سیاسی حلقوں میں بھی ہلچل مچی ہوئی ہے، سوال کیا جا رہا ہے کہ اقراء بھٹو کو مہمان گیلری تک رسائی کیسے ملی جبکہ یہ مہمانوں کے لئے بند کی گئی ہے۔ پی ٹی آئی
کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو نے اپنی بہن اقرابھٹو کی جانب سے سندھ اسمبلی کے اندر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر معافی مانگ لی۔ٹک ٹاک کا بھوت سندھ اسمبلی میں بھی پہنچ گیا، پاکستان تحریک انصاف کی رکن سندھ اسمبلی دعا بھٹو کی بہن اقرا بھٹو نے سندھ اسمبلی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی، ویڈیو اپوزیشن لابی میں بنائی گئی، جس پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔بعدازں ایم پی اے دعا بھٹو نے معافی مانگ لی اور کہا کہ چھوٹی بہن کو اسمبلی گھمانے لائی تھی، مجھے ٹک ٹاک بنانے کا نہیں علم نہیں ہے۔