اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ ،5 اہلکار جاں بحق ہوگئے،تمام 4دہشتگرد بھی مارے گئے ۔جیو نیوز کی جانب سے جب اس واقعے سے متعلق اپنے رپورٹر
کاشف مشتاق سے تفصیلات حاصل کی گئیں تو کاشف مشتاق نے کہا کہ واقعے میں چاروں دہشتگردوں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔ کاشف مشتاق کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو
انہوں نے کہا کہ چاروں دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں ، پولیس کے مطابق 4 مسلح افراد نے پہلے اسٹاک ایکسچینج کے گیٹ پر دستی بم حملہ کیا جس کے بعد فائرنگ کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے5سکیورٹی اہلکار شہید ہو ئے ہیں جس میں ایک پولیس سب انسپکٹر اور 4 پرائیویٹ سکیورٹی گارڈ شامل ہیں، سندھ رینجرز کے مطابق چاروں دہشتگرد مارے گئے ہیں ، سرچنگ کا عمل جاری ہے ۔