پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

یو اے ای نے پاکستانی و بھارتیوں سمیت متعدد کرکٹرز کو شہریت دیدی

datetime 20  اپریل‬‮  2026 |

دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات نے تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 غیر ملکی کرکٹرز کو شہریت دے کر قومی ٹیم میں شامل کر لیا۔

خزیمہ تنویر، اجے کمار، اکشدیپ ناتھ، ہرپریت بھاٹیا اور ادیب عثمانی کو نیچرلائزیشن کے ذریعے اماراتی شہریت دی گئی ہے۔ یو اے ای میں کرکٹرز کو اس طریقے سے شہریت ملنے کا یہ پہلا موقع ہے،یہ تمام کھلاڑی 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں جو نیپال میں سہ ملکی سیریز کھیلنے کیلئے موجود ہے۔کرکٹ میں زیادہ تر کھلاڑی غیرملکی پس منظر کے حامل تھے جو آئی سی سی کے 3 سالہ قیام کے قانون کے تحت ٹیم کی نمائندگی کرتے تھے۔

اب ان 5 کھلاڑیوں کو باقاعدہ پاسپورٹ ملنے کے بعد بطور شہری یو اے ای کی نمائندگی کر سکیں گے۔اس سے قبل یو اے ای میں فٹبال، رگبی اور جوڈو کے کھلاڑیوں کو 2018 کے صدارتی فرمان کے تحت شہریت دی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)


یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…