’’سستا پیٹرول لوگ تلاش کرتے کرتے رل گئے ‘‘ پیٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ ، ملکی سب سے بڑی ڈکیتی قرار مافیاز نے حکومت پر دبائو ڈال کر کتنے اربوں کا منافع کما لیا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

27  جون‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں 34 فیصد اضافہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی ہے، مافیا نے حکومت پر دباؤ ڈال کر اربوں کا فائدہ اٹھا لیا، اب عوام کو بے وقوف بنانے کیلئے کمیشن بنا دیں۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پٹرول کی مد میں اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا گیا، جو ڈکیتی رات ہوئی یہ تسلسل کے ساتھ ہوتی رہے گی، لوگوں سے پیسے نکلیں گے تو مافیا کی جیبوں میں جائیں گے، معلوم نہیں مافیا حکومت میں ہے یا حکومت مافیا میں ہے، اربوں روپے کے ڈاکے مارے جا رہے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے ادارے کہاں ہیں ؟ آٹا مافیا، گندم مافیا اور چینی مافیا نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا حکومت کا زور صرف پروپیگینڈا کرنے پر ہے، حکومت نے پیٹرول سستا کیا لوگ پیٹرول تلاش کرتے کرتے رل گئے، ایف آئی اے کو اپوزیشن کے پیچھے لگایا گیا ہے، چینی کی قیمت اس وقت 80 روپے سے اوپر ہے، آپ کے کمیشن کی رپورٹ کو عوام چاٹیں، کھائیں یا کیا کریں، مافیا جو ہے وہ اس وقت چھایا ہوا ہے، سونامی براستہ بد ترین ناکامی اور بدنامی کی جانب گامزن ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…