پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹرز نے مشکل گھڑی میں ہر اول دستے کا کردار جانفشانی سے ادا کیا، آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا ڈاکٹرز کو تحسین پیش کرتے ہوئے اہم پیغام

datetime 26  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز نے مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح ہر اول دستے کا کردار جانفشانی سے ادا کیا اس کیلئے وہ تحسین کے لائق ہیں،امید ہے آئندہ بھی ڈاکٹرز مکمل لگن اور محنت سے انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی میں جدید ترین پٹ سی ٹی سکین اینڈ سائیکلوٹرون سسٹم اور بائی پلین انجیوگرافی سسٹم کے

افتتاح کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے موقع پر کیا۔تقریب کا انعقاد آرمڈ فورسز انسٹی ٹیویٹ آف ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ راولپنڈی میں ہوا۔اس سہولت سے آرمڈ فورسز اور راولپنڈی اسلام آباد کے علاوہ کے پی کے،آزاد کشمیر اورگلگت بلتستان کے سویلین مریض بھی استفادہ کرسکیں گے۔اس منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ 6643 ملین روپے ہے ا ور اس کو ایک سال کے قلیل مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا۔اس سے قبل یہ سہولت صرف لاہور اور کراچی کے ہسپتالوں تک محدود تھی۔کینسر کے مریضوں کے علاوہ یہ جدید ترین سکین کارڈیالوجی اور نیورالوجی کے مختلف امراض کے لئے بھی دستیاب ہوگا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ڈاکٹرز نے مشکل کی اس گھڑی میں جس طرح ہر اول دستے کا کردار جانفشانی سے ادا کیا اس کیلئے وہ تحسین کے لائق ہیں،امید ہے آئندہ بھی ڈاکٹرز مکمل لگن اور محنت سے انسانیت کی خدمت میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔بعد ازاں آرمی چیف نے آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی میں بائی پلین انجیوگرافی کا بھی افتتاح کیا،اس سہولت سے فالج کے مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسر ہوگی،اس کے علاوہ انٹرنیشنل ریڈیالوجی کی اس سہولت سے دل،اعصاب اور کینسر کے مریضوں کے مختلف امراض کا بغیر آپریشن معمولی پروسیجر سے علاج کیا جاسکے گا۔واضح رہے کہ آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف ریڈیالوجی اینڈ امیجنگ راولپنڈی اپنی نوعیت کا جدید ترین ٹیچنگ ہسپتال ہے جہاں 30ٹیسلا ایم آر آئی،سی ٹی سکین،کیتھ لیب،ڈیجیٹل ریڈیوگرافی،ڈیکساسکین،فلوروسکوپی،الٹراساؤنڈ اور انٹرنیشنل ریڈیالوجی کے ساتھ ساتھ اب پٹ سٹی سکین کی سہولت بھی موجود ہے۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…