اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سرکاری خبر ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) کی جانب سے وزیر اعظم کی تقریر کا کورونا کے حوالے سے حصہ ٹویٹ کیا گیا جس کے الفاظ کا ترجمہ کچھ یوں بنتا ہے’’ کورونا وائرس سے متعلقہ فیصلوں کے بارے میں حکومت میں کوئی ٹرینر نہیں ہے، 13 مارچ سے آج تک میری کسی بھی تقریر میں کوئی فضلہ نہیں ہے۔’’
اس ٹویٹ کے الفاظ سے ہی لگتا ہے کہ وزیر اعظم نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا ہوگا بلکہ یہ سرکاری نیوز ایجنسی کی اپنی غلطی ہے۔ اے پی پی کو اس غلطی کا اندازہ ایک گھنٹے سے بھی زائد وقت کے بعد اس وقت ہوا جب سوشل میڈیا پر اس کے سکرین شاٹ شیئر ہونا شروع ہوئے۔ اے پی پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاونٹ سے یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا لیکن اس کے سکرین شاٹ کبھی ڈیلیٹ نہیں کیے جاسکیں گے۔