ہفتہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2025 

تاج محل کو مندر بنانے کی سازش؟ پاریش راول کی فلم کے پوسٹر پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا

datetime 4  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ پر ایک بار پھر مذہبی منافرت پھیلانے اور اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف نفرت کو ہوا دینے کے الزامات لگنے لگے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جلد ریلیز ہونے والی فلم “دی تاج محل اسٹوری” اپنے ٹریلر کے اجرا کے فوراً بعد شدید تنازع کا شکار ہو گئی ہے۔فلم کے پوسٹر میں معروف اداکار پاریش راول کو تاج محل کے گنبد سے ہندو دیوتا شیو کا مجسمہ نکالتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس منظر نے نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ دیگر مذاہب کے لوگوں کو بھی برہمی میں مبتلا کر دیا۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فلم تاج محل کو ایک اور بابری مسجد بنانے کی سازش کے طور پر پیش کر رہی ہے۔سوشل میڈیا پر صارفین نے الزام عائد کیا کہ فلم کا مقصد تاریخی حقائق کو بگاڑ کر ہندو مسلم اختلافات کو بڑھانا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم اس غلط دعوے کو فروغ دے رہی ہے کہ تاج محل دراصل پہلے ایک ہندو مندر تھا۔شدید ردعمل کے بعد فلم کی ٹیم نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم میں یہ نہیں دکھایا گیا کہ تاج محل شیو مندر تھا۔ ان کے مطابق کہانی کا مقصد کسی مذہبی تنازع کو ہوا دینا نہیں بلکہ تاریخی تناظر میں ایک تخیلاتی کہانی بیان کرنا ہے۔اداکار پاریش راول نے بھی عوام سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کی باتوں پر یقین کرنے کے بجائے فلم دیکھنے کے بعد اپنی رائے قائم کریں۔ذرائع کے مطابق، فلم “دی تاج محل اسٹوری” کی ریلیز 31 اکتوبر 2025 کو سینما گھروں میں متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…