پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخوا میں اضافے کا مطالبہ ,بے زبان سرکاری ملازمین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہے، شہباز شریف کم از کم کتنے فیصد تنخواہ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

datetime 25  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے سرکاری ملازمین اور مزدوں کی تنخوا میں اضافے کا مطالبہ کر دیا ۔ جمعرات کو اپنے بیان میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ 72 سال کے بدترین معاشی بحران کا تقاضا ہے کہ سرکاری ملازمین کی

تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے ،بے زبان سرکاری ملازمین کے صبر کاپیمانہ لبریز ہے، حکومت ان کی مشکلات کا احساس کرے ،مہنگائی کی بلند ترین شرح اور کورونا سے درپیش مسائل نے سرکاری ملازمین کی زندگی اجیرن بنادی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کم ازکم 15 سے 20 فیصد تنخواہوں میں اضافے سے 30 ارب کے لگ بھگ رقم خرچ ہوگی جو اتنا بڑا بوجھ نہیں ۔ انہوںنے کہاکہ کرپشن کی روک تھام کے لئے بھی ناگزیر ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بڑھایا جائے ۔ انہوںنے کہاکہ عام مزدور کی کم ازکم اجرت میں بھی اضافہ کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ حالات کی سنگینی کا تقاضا ہے کہ عام مزدور، فیکڑی اور مل ملازمین کی اجرت بڑھائی جائے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت ٹیکس اور دیگر مراعات سے صنعت وفیکٹری کو مدد دے کر یہ کام کرسکتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری ملازمین اور مزدوروں کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑا گیا تو مزید نقصان ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ تنخواہیں نہ بڑھانے سے فائدے کے بجائے نقصان زیادہ ہوگا، حکومت اس بات کو سمجھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…