اسلام آباد(آن لائن)پارلیمنٹ پر پھیلے کرونا کے خوف کے سائے میں کمی آنا شروع ہو گئی ہے،27میں سے14 قومی اسمبلی کرونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے۔ احسن اقبال شیخ رشید احمد عامر ڈوگر مریم اورنگ زیب شہریار آفریدی صحت یاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اب تک 27ارکان قومی اسمبلی کرونا کا شکار ہوئے ہیں،جن میں سے 14ارکان قومی اسمبلی تندرست ہوگئے اور انہوں نے سپیکر کو اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے،جن میں شیخ رشید احمد احسن اقبال شاہدہ اختر علی اسامہ قادری عامر ڈوگر ظہور حسین قریشی وجیہہ اکرم جے پرکاش ساجد طوری صحت یاب ہوگئے جبکہ طاہرہ اورنگزیب مریم اورنگ زیب نزہت پٹھان شہریار آفریدی ڈاکٹر رمیش کمار بھی کوروناو باء کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔دوسری طرف اپوزیشن لیڈر شہبازشریف، شاہد خاقان عباسی فرخ حبیب ،ایاز صادق، رائے مرتضی، علی راحت امان اللہ،حاجی امتیاز احمد امین الحق جاوید حسنین شاہ عثمان ترکئی مولانا انور ملک نیاز جھکڑ اور عالمگیر خان اب بھی کرونا سے لڑ رہے ہیں کرونا سے متاثر ہونے والے متعدد ارکان نے تاحال پارلیمنٹ کو صحت یاب ہونے سے آگاہ نہیں کیا،معلوم ہوا ہے کہ بہت سے ارکان نے اپنے اپنے علاقوں میں ٹیسٹ کروائے مگر قومی اسمبلی کو آگاہ نہیں کیا۔