اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

رات 12بجے پاکستان کے کتنے علاقوں  کو سیل کیا جائے گا ؟ اعلان ہو گیا

datetime 24  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ لاہور کے 7 علاقوں کو رات بارہ بجے سے سیل کیا جارہا ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ہمارے پاس 60 وینٹی لیٹر زخالی پڑے ہیں، 11 جون کو ہمارے پاس 1118 مریض تھے جو اب 738رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کے 35 فیصد بستر خالی ہیں ، تیس سے پچاس فیصد

بیڈز اسپتالوں میں خالی پڑے ہیں۔نجی ٹی وی جیو کی رپورٹ کے مطابق یاسمین راشد نے کہا کہ لاہور اور راولپنڈی میں ہمارے پاس سب سے زیادہ کیسز سامنے آئےہیں، گزشتہ 10 روز میں لاہور میں ہائی ڈیپینڈینسی یونٹ اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کیا گیا، انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا ٹیسٹ مفت کررہی ہے۔جن علاقوں میں کورونا کیسز بڑھے وہ مکمل سیل کررہے ہیں۔ لاہور کے بھی سات علاقوں کو مکمل سیل کیا جارہا ہے، ان سات علاقوں میں گلشن راوی، فیصل ٹاؤن، والڈ سٹی، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور گارڈن ٹاؤن شامل ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ ان 7 علاقوں کو رات بارہ بجے سے سیل کیا جارہا ہے، ان علاقوں میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کی گئی، لوگوں کو بار بار ماسک پہننے کی تلقین کی، لیکن اس کے باوجود بغیر ماسک کے گھروں سے نکلے۔انہوں نے کہا کہ اُمید ہے ایک ہفتے میں ایس او پیز پر عمل کریں گے تو کورونا کیسز میں واضح کمی آئے گی، سب سے زیادہ کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی مارکیٹوں میں ہوئی ہے۔اُن کا مزید کہنا ہے کہ صوبے میں یومیہ 11 ہزار ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہمیں پسماندہ طبقے کے معاشی حالات کا بھی خیال ہے۔ کورونا کے مریضوں کے لیے طبی سہولیات اور وینٹی لیٹرز میں اضافہ کررہے ہیں۔یاسمین راشد نے کہا کہ اسپتالوں میں جگہ اور ادویات دونوں موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…