اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کے وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے واضح کیا ہے کہ ابھی تک سکول کھولنے کے حوالے سےکسی حتمی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے لکھا کہ سکول کھولنے کے حوالے سے غلط اور بے بنیاد خبریں چلائی جا رہی ہیں۔ ہم ابھی صرف ایس او پیز تیار
کرنے پر کام کر رہے ہیں تاکہ بوقت ضرورت کام آ سکیں۔ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ایس او پیز کی تیاری محض اس لئے کی جا رہی ہے تاکہ جب بھی پنجاب بھر کے سکول کھلیں تو ہماری تیاری مکمل ہو۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ماضی کی حکومتوں کی طرح عین موقع پر فیصلے اور تیاریاں کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔