اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خطرہ، حکومت پنجاب نے بڑے شہروں کے اندر مویشی منڈی نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے لاہور شہر میں مویشی منڈی لگانے پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع
کا کہنا ہے کہ شہر کے باہرکم آبادی والے علاقوں میں منڈیوں کے قیام کی تجویز ہے جبکہ شہری قربانی کے جانور کیسے خریدیں گے اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کا کام ابھی جاری ہے۔ جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے چند روز میں ایس اوپیز وضع کیے جائیں گے۔