جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جس شخص کا کچن چندے اور خیرات سے چل رہاہو وہ قوم کو صرف بھیک مانگنے  کے طریقے ہی بتاسکتا ہے‘ن لیگ کی خاتون رہنما نے بڑا بیان داغ دیا

datetime 23  جون‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی )مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ جس شخص کا کیچن چندے اور خیرات سے چل رہاہو وہ قوم کو صرف بھیک مانگنے کے طریقے ہی بتاسکتا ہے،حمزہ شہباز کاروزانہ پنجاب اسمبلی آنا بنی گالہ کے نوکروں کوناگوار گزررہا ہے،

حمزہ شہباز سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے جاری پروڈکشن آڈر پر اسمبلی پہنچ رہے ہیں،حمزہ شہباز کی خاموشی بھی بھانڈوں اور پتلی تماشا کرنے والوں کو برداشت نہیں ہورہی،حمزہ شہباز ایک سال سے عمران نیازی کے آندھے انتقام کی بھینٹ چڑ رہے ہیں،مشرف دور میں بھی حمزہ شہباز نے جرات اور بہادری کے ساتھ جیل کاٹی۔حمزہ شہباز کا تعلق ملک سنوارے والی فیملی ہے۔ مسلم لیگ (ن)پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کا فیاض چوہان کے بیان پر ردعمل میں کہا عمران نیازی اور علیمہ باجی کا تعلق صدقے اور خیرات سے چلنے والی فیملی سے ہے۔ایک بھائی نے تیس سال تک چندہ اکٹھا کیا اور بہن نے چندے اور زکوۃ کے پیسوں سے دبئی اور نیو جرسی میں اربوں کی پراپرٹی خریدی لی۔بہن کہتی ہے یہ سلائی مشینوں کی کمائی سے خریدی بھائی کہتا ہے یہ میری کرکٹ کی کامئی سے خریدی۔علیمہ باجی کو آج نہیں توکل دبئی اور نیوجرسی کی جائیدداوں کی منی ٹریل دینا ہو گی۔عمران نیازی سے بنی گالہ کی بھی منی ٹریل وصول کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…