اتوار‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2025 

سڑکیں ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند، مکمل پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

datetime 22  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولاکوٹ ( آن لائن )گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے زیر اہتمام اپنے مطالبات کے حق میں 29جون بروز سوموار کو مکمل پہیہ جام ہڑتال کی جائے گی ۔ 29جون کو گڈز ٹرانسپورٹر اپنی گاڑیاں لے کر آزاد پتن پر جمع ہوں گے اور اپنی گاڑیاں سڑک پر کھڑی کر کے سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے ، ٹرانسپورٹروں کا یہ احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ٹرانسپورٹروں کے جائز مطالبات کو حل کیاجاتا ۔

گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن گزشتہ دو سال سے ضلعی انتظامیہ سے بارہا اپنے مطالبات دہرا چکی ، انتظامیہ کی جانب سے ٹرانسپورٹروں کو ہر بار ٹرخا دیاجاتا ہے ، کوئی محکمہ بھی اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نہیں ، ٹرانسپورٹراپنے مطالبات کے حل کیلئے دفاتر کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں ، لیکن ٹرانسپورٹروں کے مسائل حل کرنے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لیاجارہا ہے ۔موجودہ صورت حال میں ٹرانسپورٹروں کو انتہائی مجبوری کے عالم میں یہ قدم اٹھانا پڑرہا ہے ، ٹرانسپورٹروں نے ہر ممکن کوشش کی کہ ان کے مطالبات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں اور ٹرانسپورٹروں کی وجہ سے کسی کو تکلیف نہ ہو، لیکن ایسا نہیں کیاگیا ۔ان خیالات کااظہار گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے صدر سردار اختر خان ، جنرل سیکرٹری سردار فیاض صابر نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ غازی ملت پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ان کے ہمراہ گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن ضلع پونچھ کے سنیئر نائب صدر عمران سجاق ، سیکرٹری مالیات شاہد منظور ، سیکرٹری اطلاعات عدنان نذیر ، عامر نازش بھی موجود تھے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گڈز ٹرانسپور ٹ کے رہنمائوں نے کہا کہ انتظامیہ پونچھ سے بارہا ملاقات کی گئی ، اپنے مطالبات دہرائے گئے لیکن کوئی خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی ، گڈز ٹرانسپورٹ سے وابسطہ آزادکشمیر کی گاڑیوں کو فاروڈکہوٹہ

میں اوور لوڈ کا بہانہ کر کے چالان کیاجاتا ہے ، حالانکہ چھوٹی گاڑیاں جو ایک حد سے زیادہ وز ن نہیں اٹھا سکتی کو بھی چالان کیاجاتا ہے ، پاکستان سے آنے والی بڑی گاڑیاں جو 60سے 70ٹن وزن لاد کر آتی ہیں انہیں آنے کی کھلی چھٹی دی جاتی ہے ، آزاد پتن سے گزرتے وقت ٹرانسپورٹر یہ سوچ کرگزرتے ہیں کہ شاہد یہ ان کا آخری سفر ہو ، سڑک کی خستہ حالی کے باعث ا گر کوئی گاڑی حادثہ کا شکار نہ بھی ہو تو گاڑی کا کوئی نہ کوئی پرزہ

نقصان ہوجاتا ہے ۔سڑکو ںکی خستہ حالی کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں کو کروڑو ںروپے کا نقصان ہو چکا ہے ، آزاد پتن پل پر تعینات پلندری پولیس کے اہلکار ٹرانسپورٹروں سے بھی اپنا حصہ وصول کرتے ہیں ، بغیر کوئی وجہ بتائے چالان کیاجاتا ہے ، جبکہ ڈار میں واقع چیک پوسٹ پر بھی بغیر کوئی وجہ بتائے ٹرانسپورٹروں سے حصہ طلب کیاجاتا ہے ۔آزاد پتن پل پر نصب کانٹا صرف ضلع پونچھ کی گاڑیوں کیلئے لگایا گیا ہے جبکہ پلندری کی

گاڑیاں اس کانٹے سے پہلے الگ ہوجاتی ہیں ، گڈز ٹرانسپورٹ ضلع پونچھ نے کئی بار حکام بالا کی توجہ اس جانب مبذول کروائی کہ اوور لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے سڑکیں تباہ ہورہی ہیں لیکن کوئی نوٹس نہیں لیاجارہا ۔کسی بھی حادثے کی صورت میں انشورنس ہونے کے باوجود ٹرانسپورٹروں کو معاوضہ نہیں دیا جارہا ، ٹرانسپورٹروں کی صرف فائلیں جمع کی جارہی ہیں ، بجٹ میں پیسہ موجود ہونے کے باوجود معاوضہ نہیں دیاجارہا ، حادثے میں جاں بحق

ہونے والوں کو صرف تین لاکھ کی امداد ی رقم کی منظوری دی جاتی ہے وہ بھی نہیں دی جاتی اور کئی کئی سال تک لوگو ںکو بھگایاجاتا ہے ، گڈز ٹرانسپورٹروں نے مطالبہ کیا کہ معاوضہ کی رقم بڑھائی جائی اور روکے گئے معاوضہ جات کی ادائیگی فی الفور کی جائے ، سڑکوں پر اوور لوڈ گاڑیوںکا داخلہ بند کیاجائے ، کیونکہ چالان کر نے سے سڑکیں محفوظ نہیں رہ سکتی ، اوور لوڈ گاڑیوں سے وزن کم کروایاجائے ،انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ہم کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے ،

جب تک ہمارے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے اس کیلئے ہمیں چاہے کوئی بھی قیمت ادا کرنا پڑے ۔ سیکریٹری آزاد کشمیر ،انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے مکان و شیڈ کا ملبہ نہ اٹھانے پر توہین عدالت کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمیں ہمارا حق دلانے اپنا کردار ادا کریں اور تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ انہوں نے ہمیں قتل کرنے کی دھمکیاں دے رکھی ہیں اس دوران اگر ہمارا کوئی جانی و مالی نقصان ہواتو حکام بالا سمیت ضلعی انتظامیہ اس کی ذمہ دار ہو گی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…