جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

کرونا وائرس سے ملک میں صورتحال انتہائی تشویشناک پاکستان کے 549 علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ ہو گیا

datetime 22  جون‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ سینٹر نے کہا ہے کہ اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں  549 علاقوں میں لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول آپریشن سینٹر کے مطابق ٹی ٹی کیو کی حکمت عملی کی بنیاد پر پورے پاکستان میں مختلف علاقوں میں لاک ڈاؤن جاری ہے،اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت تمام صوبوں میں 549 لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں،

لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی نوے لاکھ چورانے ہزار کے قریب ہے،پنجاب میں 183 سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں لاک ڈاون والے علاقوں کی آبادی بیس لاکھ ہے، سندھ میں 68 سمارٹ لاک ڈاون کیے گئے ہیں، سندھ مین لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی چار 49 لاکھ پچانوے ہزار سے زائد ہے،خیبر پختونخواہ میں 232 سمارٹ لاک ڈاؤن کیے گئے ہیں،خیبر پختونخوا میں لاک ڈاؤن والے علاقوں کی آبادی 534110 ہے، آزاد کشمیر میں چالیس علاقون میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگائے گئے ہیں جن کی آبادی پندرہ لاکھ سے زائد ہے، آزاد کشمیر کے چار دسٹرکٹ میں مکمل لاک ڈاؤن ہے۔‎قبل ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر مزید 4 سب سیکٹرزکو سیل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر آئندہ 36گھنٹوں میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں سیکٹرجی سکس2، جی سکس ون، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو سیل کیا جا رہا ہے۔غوری ٹاؤن کے فیز 7اور 8 پہلے ہی سیل کرنیکا فیصلہ ہوچکا ہے،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ان علاقوں میں چند روز کے دوران 40کیسز اور 25اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ 36گھنٹوں میں ان تمامعلاقوں کوسیل کر دیا جائیگا، ان علاقوں کے مکین اشیاء ضرورت جمع کر لیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیکٹر ائی ایٹ 3، ائی ایٹ 4، ائی ٹین 2 اور ائی ٹین مرکز کو سیل کیا گیا تھا جبکہ چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی(کمرشل ایریا) سیل کردیا گیا تھا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آئیندہ 36 گھنٹوں میں جن سب سیکٹرز کو سیل کیا جائے گا ان میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…