حجرہ شاہ مقیم (این این آئی) حجرہ شاہ مقیم،لاک ڈاؤن کی وجہ سے قرض کی عدم ادائیگی پر نوبیاہتا جوڑے نے بھائی سمیت خودکشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے قریبی علاقہ بصیر پور کے محلہ غوث پورہ کے رہائشی نوجوان وقاص کی شادی دو ماہ قبل ناہید اختر کے ساتھ ہوئی شادی کیلئے مبینہ طور پر ڈیڑھ لاکھ روپے قرض لیا گیا جو کہ لاک ڈاؤن کے باعث مالی حالات خراب
ہونے پر ادا نہ ہو سکا جس پر گھر میں اکثر جھگڑا رہتاتھا جس سے تنگ آکر وقاص اور اسکی بیوی نے گندم میں رکھنے والی زہرلی گولیاں کھالیں جن کا ساتھ دیتے ہوئے وقاص کے چھوٹے بھائی اشفاق نے بھی زہرلی گولیاں نگل لیں جنہیں این این آئی کے مطابق مقامی پولیس نے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا جہاں وہ تینوں دم توڑ گئے،تین جوان اموات سے علاقہ بھر میں سوگ کی فضا قائم ہے۔