پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام آباد میں بڑھتا ہوا کورونا وائرس، مزید 4 سب سیکٹرز کو سیل کرنے کا فیصلہ

datetime 22  جون‬‮  2020 |

سلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بڑھتے کورونا کیسز کے پیش نظر مزید 4 سب سیکٹرزکو سیل کرنیکا فیصلہ کر لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر آئندہ 36گھنٹوں میں کورونا سے زیادہ متاثرہ علاقوں سیکٹرجی سکس2، جی سکس ون، جی ٹین فور اور جی سیون ٹو کو سیل کیا جا رہا ہے۔غوری ٹاؤن کے فیز 7اور 8 پہلے ہی سیل کرنیکا فیصلہ ہوچکا ہے،ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق ان علاقوں میں چند روز کے دوران 40کیسز اور 25اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا ہے کہ 36گھنٹوں میں ان تمام علاقوں کوسیل کر دیا جائیگا، ان علاقوں کے مکین اشیاء ضرورت جمع کر لیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل سیکٹر ائی ایٹ 3، ائی ایٹ 4، ائی ٹین 2 اور ائی ٹین مرکز کو سیل کیا گیا تھا جبکہ چند روز قبل اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن ٹو، تھری اور کراچی کمپنی(کمرشل ایریا) سیل کردیا گیا تھا،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ آئیندہ 36 گھنٹوں میں جن سب سیکٹرز کو سیل کیا جائے گا ان میں ڈھائی سے تین سو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…